سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب نے پاکستان میں پہلی مرتبہ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لیے ملتان میں اسکول قائم کیا ہے۔ زیر نظر تصویر اس اسکول کے کلاس روم کی ہے۔
محکمہ تعلیم جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام ڈیرہ غازی خان میں منعقد ہونے اسکول اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں کا مارچ پاسٹ
محکمہ تعلیم جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام منعقدہ ڈیرہ غازی خان سکول اولمپکس میں ہاکی کی فاتح ٹیم خوشی سے سرشار
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام ہوٹلوں اور ورکشاپس پر کام کرنے والے محنت کش بچوں کے لیے ملتان میں صبح نو اسکول کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، زیر نظر تصویر میں اس اسکول کے بچے تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
ملتان کے ایک سرکاری سکول کی طالبات کتب بینی میں مصروف ہیں، واضح رہے کہ طلباء و طالبات میں معیاری ادب کو پڑھنے، لکھنے کے شوق کو اجاگر کرنے اور اردو کے فروغ کے لیے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب نے 'فروغ' پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔
Previous
Next
آپ بھی بھیجیے
موبائل فون کی صورت میں آج کل کیمرہ ہر کسی کی رسائی میں ہے۔ آپ بھی کیمرہ اٹھائیے اور اپنے گھر، سکول، اپنے اطراف میں کسی دلچسپ منظر کی تصویر کھینچ لیجئے۔ اپنی تصویر کیپشن کے ساتھ درج ذیل طریقہ کار کے مطابق ہمیں ارسال کیجیے۔
٭اپنا نام اور ای میل ایڈریس تحریر کیجیے۔
٭تصویر کا کیپشن لکھیے۔
٭ کلاس اور سکول کے نام کے ساتھ اپنا پتہ تحریر کیجیے۔