قرآن پاک کا پیریڈ

سویرہ شریف (لودھراں)

میرا نام  سویرا شریف  ہے۔ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول قریشی والا  ضلع لودھراں میں جماعت ہشتم کی طالبہ ہوں۔ حال ہی میں حکومت پنجاب کی طرف سے سکولوں میں  بچوں کو لازمی طور پر قرآن پاک کی تعلیم دینے کا حکم دیا گیا۔ قرآن پاک کی لازمی تعلیم کے لیے سکول انتظامیہ نے اپنے ٹائم ٹیبل میں قرآن پاک کے پیریڈ کا اضافہ کیا جو کہ ہمارے لیے ایک اعزاز کی بات تھی۔ چونکہ گھر پر قرآن پاک کی تلاوت کا باقاعدہ اہتمام نہ ہوتا تھا اور کئی وجوہات کی بنا پر ناغہ ہو جاتا پھر دوبارہ روٹین میں پڑھ نہ پاتی تھی لیکن جب سے سکول میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دی گئی ہے اور اسے ترجمہ کے ساتھ پڑھایا جانے لگا ہے تو مجھے قران پاک کی تلاوت کرنے میں بہت لطف آنے لگا ہے ۔ اس سے مجھے اللہ تعالیٰ کے احکامات کو سمجھنے میں مدد ملی۔ اب سکول اور گھر میں قرآن پاک کی برکت سے مجھے سبق یاد کرنے میں بھی آسانی ہوتی ہے اور میں پانچ وقت نماز کی بھی پابندی کرنے لگی ہوں۔ اس کے لیے میں حکومت اور اساتذہ کرام کی بہت شکر گزار ہوں۔

شیئر کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
77