اٹھو بیٹا آنکھیں کھولو

اٹھو بیٹا آنکھیں کھولو

بستر  چھوڑو اور منہ دھو لو

اتنا سونا ٹھیک نہیں ہے

وقت کا کھونا ٹھیک نہیں ہے

سورج نکلا تارے بھاگے

دنیا والے سارے جاگے

تم بھی اٹھو باہر جاؤ

اچھے وقت کا لطف اٹھاؤ

اٹھو بیٹا آنکھیں کھولو

بستر چھوڑو اور منہ دھو لو

شیئر کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
46