نعت رسول مقبول ﷺ

مجھ کو در پر ہے بلایا مجتبیٰ ﷺ کا شکریہ

سرورِ عالم محمد مصطفیٰ ﷺ کا شکریہ

آپ نے دنیا کے ہر غم سے بچایا ہے مجھے

بخش دی ہے دل کو راحت اِس عطا کا شکریہ

نامہ بر ہے کوئی میرا اور نہ ہی قاصد کوئی

بن کے جائے نامہ بر ہے اِس صبا کا شکریہ

دل کو میرے آپ نے ہے دولتِ دیں  بخش دی

غم نکالا ہے مرے دل سے دوا کا شکریہ

ایک اِک خواہش مِری جو تھی وہ پوری ہو گئی

لمحہ لمحہ میں کروں حاجت روا کا  شکریہ

آپ سے شاہدؔ نے مانگا جو، عطا وہ کر دیا

اے مرے مشکل کشا جودو سخا کا شکریہ

(محمد شبیرشاہد مہروی)

شیئر کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
40
2